ہفتہ , 25 مارچ 2023

نوجوان کھلاڑی فٹ بال کھیلتے ہوئے انتقال کر گیا

کراچی: بلوچستان میں فٹبال کھلاڑی پریکٹس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں جہانزیب خان بڑیچ کو سردار یعقوب خان ناصر فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال پریکٹس کے دوران دل کا دورہ پڑا۔فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پرنس فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والا 24 سالہ جہانزیب غیر شادی شدہ تھا۔دریں اثنا سابق قومی کپتان عیسی خان نے نوجوان فٹبالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ

کراچی: ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کو ویزے دینے پر آمادگی …