جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: امیرِ قطر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر 5 مارچ کو دوحہ پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی 5ویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 5 سے 9 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس میں قائدین ایل ڈی سی کے حق میں اضافی بین الاقوامی امدادی اقدامات اور کارروائی کو متحرک کریں گے اور ایل ڈی سی ایس اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔

دوحہ میں وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔ پاکستان عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے گلوبل ساؤتھ کی اجتماعی آواز کو بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …