جمعہ , 31 مارچ 2023

ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو رواں ماہ میں ہی آنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجے سے زائد رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہےکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونےکا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سےکم بارشیں ہوں گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ٹوئٹر نے پاکستانی صارفین کیلئے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

واشنگٹن:مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف …