ہفتہ , 25 مارچ 2023

کچے میں ڈاکو راج برقرار، سندھ حکومت غائب، پولیس بے بس

کراچی:سندھ حکومت کدھر ہے؟ پولیس کیا کر رہی ہے؟ کچے کے علاقے میں ڈاکو راج تاحال برقرار ہے۔غریب شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر آ گیا، کوئی بچانے والا نہیں، پولیس نے اسلحہ نہ ہونے کا بہانہ تراش لیا۔

ڈاکوؤں کے چنگل سے چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں سمیت 14مغویوں کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جدید اسلحہ نہیں،نہ ہی مکمل معلومات ہیں۔

رحیم یار خان، چنیوٹ، اوکاڑہ، جہلم، جھنڈ، سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اضلاع سے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کئے گئے مغوی ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں۔

ڈاکو مغویوں کے اہل خانہ کو وڈیو کالز کرتے ہیں اور تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران اور بحرین کے درمیان جلد پروازیں شروع ہو سکتی ہیں:ڈپٹی اسپیکر بحرین پارلیمنٹ

منامہ:بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ بحرین اور ایران کے درمیان …