بدھ , 24 اپریل 2024

پنجاب حکومت کا عورت مارچ کے شرکاء کوسکیورٹی دینے کا فیصلہ

لاہور :پنجاب حکومت نے عورت مارچ کے شرکاء کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے شرکاء کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مارچ میں شریک خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے، امید ہے کہ عورت مارچ پر امن طریقے سے منعقد ہو گا، عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ضلعی انتظامیہ نے خط میں کہا تھا کہ متنازع کارڈز اور بینرز پر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی صورتِ حال کے تناظر میں عورت مارچ کا این او سی نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …