منگل , 23 اپریل 2024

مردم شماری پر تحفظات، بلاول بھٹو نے وفاق کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کو مردم شماری پر تحفظات ہیں، وفاقی حکومت پی پی کے اعتراضات نہیں دیکھتی تو سندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔

بیج سبسڈی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر ہمارے اعتراضات کا حل نہیں ہے، مردم شماری کوسپورٹ کرسکتے ہیں مگر جو طریقہ کار اپنایا گیا اسکی حمایت نہیں کریں گے۔ مردم شماری پر وفاق میں بات کروں گا، بے ضابطگیاں ہوئیں تو ہم نہیں مانیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اصل ایشوز حل کرنے ہوں گے، تاریخی مشکلات ہیں اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، خطرات نا ہوں توہم معاشی بحران کو اولین ترجیح دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مقابلہ معیشت اور بے روزگاری سے ہے کسی سلیکٹر سے نہیں، افسوس ہوتا ہے سیلاب متاثرین سے جو مدد کا وعدہ وفاق نے کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا، وفاق کو 4.7 بلین کا وعدہ پورا کرنا پڑے گا۔ معاملہ وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق اپنی ترجیح سندھ اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کو رکھے گا تو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی حکومت نے متاثرین سے وعدے پورے نہ کئے تو لوگ ہم سے پوچھیں گے، ایسے میں ہمارا وزارت رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …