ہفتہ , 20 اپریل 2024

صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے چین کو سب سے مضبوط اور منظم دشمن قرار دیدیا

واشنگٹن:امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کی ہندوستانی نژاد امریکی امیدوار نے چین کو سب سے مضبوط اور منظم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اس سے سخت خطرہ ہے۔ امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کو "سوشلسٹ” پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا: "کمیونسٹ چین امریکہ کا اب تک کا سب سے مضبوط اور سب سے زیادہ نظم و ضبط والا دشمن ہے۔”

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس کی سالانہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے امریکی نژاد نیلی ہیلی نے امریکہ کی خارجہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے حوالے سے کمزور پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور اسی وجہ سے چین اپنی مرضی کے مطابق امریکہ کے ساتھ برتاؤ کرتا ہے۔

اس تقریر میں 51 سالہ ہیلی نے کہا کہ چین سب سے مضبوط اور منظم دشمن ہے جس کا ہم نے کبھی سامنا کیا ہے اور ہمیں چین کو کورونا کا ذمہ دار قرار دینا چاہئیے۔

جاسوسی غبارے کے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ جب ہم آسمان کی طرف دیکھیں گے تو کوئی چینی جاسوس غبارہ ہمیں دیکھ رہا ہو گا۔ یہ ہمارے لئے شرم کی بات تھی۔

واضح رہے کہ جاسوس غبارے کے حوالے سے نکی ہیلی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ چین غبارے کے جاسوسی ہونے پر مبنی امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …