اتوار , 26 مارچ 2023

آزاد کشمیر؛ مخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات، خواتین اساتذہ کو حجاب پہننے کا حکم

آزاد کشمیر:آزاد کشمیر حکومت نے مخلوط نظام تعلیم والے تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کو حجاب پہننے کا حکم دے دیا ہے۔حکومت نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مخلوط نظام تعلیم والے تعلیمی اداروں میں حجاب کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں حجاب کی پابندی نہ کروانے پر سربراہ تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔سرکلر میں حجاب نہ کرنے والی طالبات یا ٹیچرز کے خلاف کسی سزا کا ذکر نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں داعش نے 15 افراد کے سر قلم کر دیئے

دمشق:شام میں دہشت گردوں نے صوبۂ حما کے ایک صحرا میں کھمبیاں نکالنے والے 15 …