جمعہ , 31 مارچ 2023

ایران میں ایک ارب درخت لگانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز

تہران:ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک درخت لگایا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے قومی باغ میں صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک درخت لگا کر ایران میں شجر کاری کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس طرح گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پورے ایران میں 4 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔

صدر مملکت کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اسپیکر، تہران کے میئر اور دوسرے اعلی حکام نے بھی شجر کاری مہم کے دوران ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت آج پودے لگائے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ہر سال 25 لاکھ پودے عوام کے تعاون سے ایران کے مختلف علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی عوام کے پاس مزاحمت کے میدان میں متحد ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے:خالد البطش

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنماوں میں سے ایک خالد البطش نے …