جمعرات , 18 اپریل 2024

خاتون بس ڈرائیور نے ملازمت کے پہلے روز بھٹکنے والی بھیڑ کو گھر پہنچادیا

لندن: خاتون بس ڈرائیور نے ملازمت کے پہلے روز شاہراہ پر سرگرداں ایک بھیڑ کو لفٹ دے کر اسے اصل مالک تک پہنچادیا جسے لوگوں نے بہت سراہا ہے۔

مارٹینی پاٹے نے بطور بس ڈرائیور اپنی ملازمت کے پہلے روز اے 27 ہائی وے پر دیکھا کہ ایک بھیڑ تیزرفتار شاہراہ پر آوارہ اور پریشان گھوم رہی ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ کسی حادثے کی شکار ہوتی، اس نے بھیڑ کو بس میں بٹھالیا اور اصل مالک کی تلاش شروع کردی۔

برطانیہ کی مشہور برائٹن اینڈ ہو بس سروس ریل کی جگہ عوام کو سہولت فراہم کررہی تھی اور اس کی ڈرائیور مارٹینی تھی۔ انہوں نے ایسٹ بورن کی راہ میں دیکھا کہ ایک بھیڑ موجود ہے اور اسے دیکھنے والا کوئی نہیں۔ پیٹی نے بس روک دی اور اس نے دیگر افراد کی مدد سے بھیڑ کو بس میں سوارکرایا۔

تاہم مارٹینی نے کہا کہ اس نے دیگر بھیڑیں بھی نوٹ کی تھیں لیکن وہ بڑی مشکل سے ایک بھیڑ کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ بھیڑ قریبی فارم کی ہوسکتی ہیں جو کبھی کبھار شاہراہ تک پہنچ جاتی ہیں۔ خاتون ڈرائیور نے جلد ہی فارم کا پتا لگالیا اور وہاں بھیڑ کو بحفاظت چھوڑدیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …