جمعرات , 18 اپریل 2024

سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5ارب ڈالر ڈپازٹ کروادیے

ریاض:سعودی عرب نے زلزلہ زدہ ترکیہ کی مدد کے لیے مرکزی بینک ترکیہ میں 5ارب ڈالر ڈپازٹ کروادیے۔سعودیہ عرب نےاعلان کیا ہے کہ ترکیہ سے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالرڈپازٹ کا معاہدہ سائن کیا ہے۔ سعودی عرب کا یہ ڈپازٹ زلزلےسے متاثر ترکیہ کے فارن ریزرو اور کرنسی کوسہارا دے گا۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں میں قریبی تعاون اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ یہ اہم فیصلہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا حکومت کے اقدامات پر اظہاراطمینان

واضح رہے کہ ترکیہ کے زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر سے زیادہ تھے اور یہ کم سے کم 20 سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے۔فروری کے اوائل میں ترکیہ کی معیشت کوجنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے قریباً 8.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

حالیہ برسوں میں مارکیٹ میں حکومت کی مداخلت اور دسمبر 2021 میں کرنسی بحران کے تناظر میں ترکیہ کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …