بدھ , 29 مارچ 2023

عدالتی اصلاحات پر فوج میں اندرونی اختلافات ہوسکتے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

یروشلم:اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلاوی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عدالتی اصلاحات پر فوج میں اندرونی اختلافات ہوسکتے ہیں۔آرمی چیف جنرل ہرزی حلاوی کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات پر شروع ہونے والے تنازع سے نوجوان اسرائیلی فوج میں لازمی ملازمت سے انکار کرسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یواف گیلنٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ریزرو فورس میں شامل افراد نے کہا ہے کہ وہ عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے طور پر لازمی فوجی سروس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

آرمی چیف سے یہ تحفظات سننے کے بعد وزیر دفاع نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر مذاکرات کریں تاکہ احتجاجی مظاہرین کو سمجھنے پر آمادہ کیا جاسکے۔

سابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی بل کی مخالفت میں فوج اور ملک کو کمزور کرنا درست رویہ نہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب اسرائیلی ایئرفورس کے ایک ایلیٹ یونٹ میں شامل 40 میں سے 37 پائلٹس نے اعلان کیا کہ وہ عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے طور پر رواں ہفتے شیڈول مشقوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

’عدلیہ الیکشن پر مداخلت نہ کرے‘: قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، …