بدھ , 22 مارچ 2023

سعودی افواج کا شمالی یمن پر بڑا ڈرون حملہ

صنعا: جارح سعودی افواج نے یمن کے شمال میں واقع علاقوں پر جیسے ہی ڈرون حملہ کیا ٹھیک اسی وقت اس علاقے کے دیہاتوں کو بھی توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔  شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مقامی ذرائع نے ان علاقوں پر سعودی عرب کی فوج کے دو الگ الگ ڈرون اور توپ خانے کے حملوں کی اطلاع دی ہے۔

المسیرہ ویب سائٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر "رازخ” کے علاقے "بنی معین” میں سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے میں ایک یمنی شہری شدید زخمی ہو گیا۔

در ایں اثنا سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے رازح شہر میں الحجلہ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔ صوبہ صعدہ کے "منبہ” شہر کے "آل الشیخ” اور "آل مقنع” کے علاقوں کو بھی سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے "فذہ” میں سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے تین یمنی شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اتوار کو اسی علاقے میں ایک شہری جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے تشخص کو بدلنا چاہتا ہے:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ دشمن ہماری طاقت کے مقامات پر حملہ آور …