جمعرات , 25 اپریل 2024

یوکرین نے امریکہ سے ممنوعہ کلسٹر بم مانگ لیے

صنعا:یوکرین نے امریکہ سے کلسٹر بم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بات امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج افواج کیمٹی کے ارکان جیسن کرو اور ایڈم اسمتھ نے ایوان کو بتائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکہ سے ایم کے بیس قسم کے کلسٹر بم فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کے بیس قسم کے کلسٹر بم لڑاکا طیاروں کے ذریعے چلائے جاسکتے ہیں ۔ یہ بم چلائے جانے کے بعد بیک وقت دو سو چالیس کے قریب چھوٹے بم چھوڑتے ہیں جس سے وسیع تباہ پھیلتی ہے۔

دنیا کے ایک سو بیس ممالک میں استعمال ہونے والے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین اسلحے اور گولہ بارود کی ترسیل کے باعث علاقے میں جنگ مسلسل طول پکڑتی جارہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …