جمعرات , 30 مارچ 2023

پرویز الہیٰ پی ٹی آئی کے صدر مقرر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی کا صدر مقرر کردیا گیا۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی بطور صدر تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس پر عمران خان کی منظوری کے دستخط بھی موجود ہیں۔

نوٹی فکیشن وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر، نائب صدر برائے میڈیا فواد چوہدری اور فوکل پرسن شیری مزاری کو بھی بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چوہدری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پرویز الہیٰ کو قانونی اور آئینی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا صدر مقرر کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا …