جمعہ , 19 اپریل 2024

مسجد مقدس جمکران میں دنیا بھر کے 30 لاکھ زائرین کی آمد

تہران:قم گورنریٹ کے عہدیدار نے اعلان کیا کہ 15 شعبان کی صبح تک مسجد مقدس جمکران میں 30 لاکھ زائرین کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔ ایران اور دنیا بھر کے گوشہ و کنار سے امام زمانہ کے عقیدت مند اور عاشقین خود کو مسجد مقدس جمکران پہنچا رہے ہیں۔

قم کی گورنریٹ کے ثقافتی اور سماجی شعبے کے ڈائریکٹر ابوالقاسم مقیمی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل قم ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ ہم امام زمانہ کے ان عقیدت مندوں کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیمہ شعبان اور امام زمانہ ﴿عج﴾ کی ولادت باسعادت کے دن مسجد مقدس جمکران میں حاضر ہو کر امام زمانہ سے تجدید بیعت اور عقیدت کے اظہار کے لیے دنیا بھر سے لوگ آئے ہوئے ہیں، ساتھ ہی مختلف ملکوں کے باشندوں نے زائرین کی خدمت کے لیے موکب بھی لگائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 شعبان کی صبح تک 30 لاکھ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال زائرین کی تعداد اضافہ ہوا ہے جبکہ گاڑیوں کی رفت و آمد میں بھی ۲۵ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین میں افریقہ، پاکستان، ہندوستان، یمن، عراق، افغانستان اور دیگر ملکوں کے زائرین کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان ملکوں کے شیعوں کی نمائندگی میں پیامبر اعظم ﴿ع﴾ بلیوارڈ میں موکب بھی مشاہدہ کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …