بدھ , 22 مارچ 2023

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ

انقرہ:ایران کے وزیر خارجہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کرنے کیلئے کل انقرہ پہنچے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو سے انفرہ میں ملاقات و گفتگو کی اور علاقائی اور عالمی مسائل من جملہ ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے سے متعلق تبادلہ خیال کی۔

ایران کے وزیر خارجہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کے مقصد سے اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

حسین امیرعبداللهیان کل رات ترکیہ کے اسن‌بوغای بین الاقوامی ائیر پورٹ پہنچنے پر کہا کہ ان کا یہ دورہ ترکیہ کے اعلی حکام اور زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ھمدردی اور ایرانی قوم اور حکومت کا پیغام پیغام پہنچانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی وزیراعظم دو روزہ دورہ پر ترکی پہنچ گئے

بغداد:عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے …