ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنگ یوکرین، مشرقی باخموت پر روسی فوج کا مکمل قبضہ

ماسکو:روس نے کہا ہے کہ اس کی فوجوں نے دونیسک صوبے کے شہر باخموت کے مشرقی علاقوں پر مکمل تسلط حاصل کرلیا ہے۔ علاقے میں موجود ایک روسی عہدیدار یوگنی پریگو ژین نے بتایا ہے کہ مشرقی باخموت اور دریائے باخموتکا کا مشرقی پاٹ پوری طرح سے ہمارے کنٹرول میں ہے۔

اس سے پہلے آمدہ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ روسی فوجوں نے باخموت کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے ۔ روس کافی عرصے سے باخموت پر قبضے کی کوشش کر رہا تھا اور اس علاقے میں روسی اور یوکرینی فوجیوں میں شدید جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ باخموت شہر پر روس کا قبضہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ باخموت پر قبضے کے نتیجے میں دونباس کے اہم صنتعی علاقے پر روس کے مکمل تسلط کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔روسی حکام نیز بعض مغربی ماہرین اور صحافی، جنگ یوکرین کو روس کے خلاف مغرب کی پراکسی وار قرار دے رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …