ہفتہ , 20 اپریل 2024

سوئزر لینڈ کا جنگ یوکرین میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ

برن:سوئزر لینڈ نے جنگ یوکرین میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئزر لینڈ کے صدر ایلین بیرسٹ نے اپنے دورہ اقوام متحدہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملکی آئین کے مطابق بحران یوکرین میں اپنی غیر جانبداری کو محفوظ رکھا جائے۔

انہوں واضح کیا کہ سوئیس قوانین کے تحت یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنا بھی ہمارے لیے ممکن نہیں ہے البتہ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن کی حثیت سے ہم روس کے خلاف عائد کی جانے والی تمام پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

سوئزرلینڈ، یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی غرض سے جرمنی، اسپین اور ڈینمارک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کو پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اطلاعات ہیں کہ سوئزرلینڈ کے اسلحے کی برآمدات میں انتیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …