جمعرات , 25 اپریل 2024

پی ٹی آئی نے پولیس ایکشن کے بعد لاہور میں ریلی منسوخ کردی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے پیش نظر لاہور میں شیڈول ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تشدد اور حکومتی اقدامات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنان کو گھر واپس جانے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے ذریعے ہمارے کارکنوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج داتا دربار سے ریلی نکالنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔

دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد پولیس نے زمان پارک جانے والے راستوں کو بند کیا اور پیش قدمی پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے تشدد اور شیلنگ سے بلال نامی کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …