ہفتہ , 20 اپریل 2024

مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ شروع کردیں گے:انصار اللہ

صنعا:انصار اللہ یمن کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی قیادت والے اتحاد کو خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوئے تو یمن پر جارحیت اور ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن جنگ شروع ہو جائے گی۔

انصار اللہ یمن کے سیاسی بیورو کے رکن "محمد البخیتی” نے کہا ہے کہ اگر ریاض کے ساتھ موجودہ مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو انصار اللہ یمن پر سعودی جارح اتحاد کی جارحیت اور سمندری، زمینی اور ہوائی گزرگاہوں کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن جنگ میں داخل ہوجائے گی۔

المیادین ٹی وی کے مطابق، انصار اللہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ ممکن ہے مذاکرات کامیاب نہ ہوں اور ہم لامحالہ جارحیت کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن جنگ میں داخل ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار نے سعودی اتحاد کے لیے لڑنے والے یمنیوں کو مشورہ دیا کہ وہ انصار اللہ کی افواج میں شامل ہوجائیں تاکہ وہ جلد از جلد لڑائی کو فیصلہ کن بنا سکیں۔

انہوں نے یمن کے بعض صوبوں میں امریکی اور برطانوی افواج کی موجودگی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی سعودی عرب کی قیادت میں لڑنے والے اتحاد کی حمایت اور اس کی کارروائیوں کا تسلسل ہے جبکہ اس اتحاد کی جارحیت کی حقیقت سب پر عیاں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …