جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان: صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل دھماکے میں ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد دفتر میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلخ کے گورنر کے دفتر میں اُس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے موجود تھی اور اعلیٰ سطح کا انتظامی اجلاس جاری تھا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان کمانڈوز نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان قبول کرتی آئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …