بدھ , 22 مارچ 2023

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ:کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی وزیر سموٹریچ کا بیان خطرناک اور غیرذمہ دارانہ ہے:یورپی یونین

لندن:یورپی یونین نے اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے بیانات پر اپنے گہرے افسوس …