لاہور: سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں اگر اس کو کوئی پار کرے گا تو پھر وکلا وقت پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔
ان کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کی گئی تو وکلا کیا کریں گے یہ وقت بتائے گا، سنہ 2007 والی تحریک شروع ہوگی یا کچھ اور یہ سب وقت پر سامنے آجائے گا، سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق احکامات پر عمل کرنا سب پر لازم ہے۔سینئر قانون داں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو نہ مانا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کی شہادت کیمرے کے سامنے ہوئی، ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو بچے کو ڈنڈے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو فوری گرفتار ہونا چاہیے۔