ہفتہ , 20 اپریل 2024

علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر پر آگئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال پر تشدد کی تصدیق ہو گئی، علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنےسے ہوئی، مقتول علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا۔

رپورٹ کے مطابق دماغ میں خون جمع ہونے سے علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہو گیا تھا، ان کے جسم کے حساس اعضاء پر بھی تشدد کیا گیا، علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہوا تھا۔

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں فرخ حبیب، اعجاز چودھری، حماد اظہر، اعظم سواتی، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …