ہفتہ , 25 مارچ 2023

ججز کی کردار کشی برداشت نہیں کی جائے گی: لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

لاہور: عدلیہ کی کردار کشی پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کے فیصلے ذاتی عناد اور تعصب سے مبرا ہوتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار ججز کی کردار کشی برداشت نہیں کرے گی، مصطفیٰ نقوی اور مرتضیٰ نقوی ایڈووکیٹ شفاف کردار کے پروفیشنل وکیل ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، کردار کشی کرنے والے افراد گھناؤنے اور غلیظ کردار سے باز رہیں ورنہ ہائیکورٹ بار راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور بحرین کے درمیان جلد پروازیں شروع ہو سکتی ہیں:ڈپٹی اسپیکر بحرین پارلیمنٹ

منامہ:بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ بحرین اور ایران کے درمیان …