ہفتہ , 20 اپریل 2024

جارجیا مظاہرے ،اقوام متحدہ کی تناؤ سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل

نیویارک :اقوام متحدہ نے جارجیا میں ہونیوالے مظاہروں کے باعث پیدا ہونیوالے تناؤ سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کردی ۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جارجیا کی صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے جہاں غیر ملکی ایجنٹوں پر بل کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریس نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریزکریں جو تناؤ میں اضافے کا سبب بنیں۔انہوں نے لوگوں سے پُرامن احتجاج کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ جارجیا میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے متنازع ’ فارن ایجنٹ بل ‘ کے خلاف احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری رہے جبکہ دارالحکومت تبلیسی میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان متعدد جھڑپوں کے دوران 50 سے زائد افسران کو زخمی کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک اپوزیشن لیڈر سمیت 66 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے بھی مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جارجیا کی حکومت سے پرامن مظاہروں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …