جمعرات , 23 مارچ 2023

عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم ، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرے گی۔

خیال رہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے، عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یمن، صوبۂ الجوف میں عرب اتحاد کے ڈرون طیارہ تباہ

صنعا:یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر یمنی مسلح افواج …