بدھ , 22 مارچ 2023

شمالی کوریا کے لیڈر نے فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم جاری کردیا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے لیڈر نے فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم جاری کردیا۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے فوج کو حکم دیا ہے کہ ایک حقیقی جنگ کی تیاری کے حساب سے مزید فوجی مشقوں کا اہتمام کرے ۔ انہوں نے یہ حکم گذشتہ روز ختم ہونے والی مشقوں کے بعد دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، کم جونگ اون نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے حملہ آور یونٹ دو اسٹریٹیجک کارروائیوں کے لئے تیار ہوجائیں ۔ اس حکم کے مطابق، پہلی کارروائی کے تحت جنگ کو روکنے کی کوشش کی مشقیں کی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں محاذ پر قابو کرنے کی غرض سے ضروری فوجی مشقیں انجام دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو بحیرہ اصفر کی جانب ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جسے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی مشقوں کے لئے ایک کھلا پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

سیول اور واشنگٹن کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر سے شروع ہوں گی اور دس روز تک جاری رہیں گی جس کے نتائج کی جانب سے پیونگ یانگ پہلے ہی خبردار کرچکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر کا اسرائیل ،مصر، اردن اور فلسطینی حکام کی ملاقات کا خیر مقدم

واشنگٹن:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فریقین کو فوری طور پر سیکیورٹی کوآرڈینیشن بڑھانے، تمام …