بدھ , 29 مارچ 2023

تحریک انصاف کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ سطحی مشاورت ہوئی، جس میں عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو غیر ملکی سفارت کاروں کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی آئی کی طرف سے سفارت کاروں کو لکھے جانے والے خطوط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں گی۔

سفارتکاروں کو لکھے گئے خطوط میں ظل شاہ کی ہلاکت، پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات، لاٹھی چارج، تشدد کے واقعات کا ذکر ہو گا۔حکومتی اداروں کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کا معاملہ بھی خطوط میں اجاگر کیا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

میانمار: فوجی حکومت نے آنگ سان سوچی کی پارٹی کو تحلیل کر دیا

نیپیداو : میانمار کی فوج کے زیر کنٹرول الیکشن کمیشن نے معزول رہنما آنگ سان …