جمعرات , 30 مارچ 2023

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے، اسحاق ڈار

اسلام آباد :سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی …