جمعرات , 30 مارچ 2023

ایران اور پاکستان کا بالخصوص توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

تہران:ایران اور پاکستان نے بالخصوص توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔پاکستان کی وزارت توانائی نے اعلان کیا کہ پاکستانی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کے سرکاری دورہ تہران اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

پاکستانی وزارت کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں دونوں ہمسایہ ممالک کے وزرائے توانائی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ پاکستانی وزیر نے گزشتہ جون میں بھی تہران کے دورے کے دوران محرابیان سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان کی وزارت توانائی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر پورٹ تک بجلی کی درآمد کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں تیزی لانے پر پاکستانی حکام کی تعریف کی۔

محرابیان نے ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں مزید منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستان کے وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

نینویٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام محفل قرآنی کا اہتمام

بغداد:حرم امام حسین علیہ السلام کی قسم شئون دینیہ کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل …