جمعہ , 19 اپریل 2024

مغربی ممالک انسانی امداد کی آڑ میں اپنے زرخرید ایجنٹ یوکرین بھیج رہے ہیں۔روس

ماسکو:روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک انسانی امداد کی آڑ میں اپنے زرخرید ایجنٹ یوکرین بھیج رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کا کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین بھیجے جانے والے غیر ملکی ایجنٹ نہ صرف عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ اس بات کا بھی مسلسل مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ عام شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب بھی کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین آنے والے غیرملکی ایجنٹ باضابطہ فوجی اہلکار شمار نہیں ہوتے لہذا انہیں موت اور قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے ساٹھ ملکوں کے ہزاروں زرخرید ایجنٹ اس وقت یوکرین میں موجود ہیں اور ماسکو اسے یورپ کی حمایت کا نتیجہ سمجھتا ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ باستریکین کا کہنا ہے کہ حکومت یوکرین مغربی ملکوں کی حمایت سے غیر ملکی ایجنٹوں کو روس کے خلاف جنگ میں شرکت کی ترغیب دلا رہی ہے جو بین الاقوامی معیاروں اور ضابطوں کے منافی ہے۔جنگ یوکرین میں حصہ لینے والے امریکی اور یورپی اہلکاروں کی ایک تعداد کو روسی فوج نے گرفتار بھی کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …