ہفتہ , 20 اپریل 2024

فرانسیسی یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کے لیے سہولیات کا نیا پیکج

یروشلم:عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم” کے مطابق صہیونی وزیر برائے امیگریشناوفیر سوفر آنے والے دنوں میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد صہیونی ریاست میں فرانسیسی یہودیوں کی ہجرت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں فرانس سے یہودی تارکین وطن کی تعداد میں 42 فیصد کمی کے پس منظر میں یہ شرکت سامنے آئی ہے۔

عبرانی اخبار نے سوفر کے اس عزم کا انکشاف کیا کہ وہ طریقہ کار اور سہولیات کا ایک پیکج پیش کرے گا جو فرانس کے یہودیوں کو صہیونی ریاست میں زندگی کے حوالے سے فراہم کی جائے گی۔ اس نئے پیکج میں براہ راست ملازمت کے مواقع حاصل کرنے، ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانےاور ان کو اسرائیلی معاشرے میں ضم کرنے اور لیبر مارکیٹ میں شامل کرنے کی سہولیات شامل ہیں۔یہ قدم وزارت کے بجٹ میں 120 ملین شیکل اضافے کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ایک ماہ کے اندر صہیونی وزیر کا فرانس کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …