جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران۔ سعودی معاہدہ "اسرائیل” کے منہ پر "تھوکنے” کے مترادف:اخبار یدیعوت

یروشلم:عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ۔ ایران معاہدہ "اسرائیل کے منہ پر تھوکنے” اور نارملائزیشن معاہدوں کو وسعت دینے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔اخبار کا خیال ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا نقشہ کھینچےگا اور نئے جوہری معاہدے کے لیے رابطہ کاری کو بحال کر سکتا ہے۔

دو روز قبل ایران اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارت خانے اور نمائندگی کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔

ایرانی تسنیم ایجنسی نے کہا ہے کہ گذشتہ فروری میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیجنگ کے دورے کے بعد ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پیر کے روز اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ گہری بات چیت کا آغاز کیا، جس کا مقصد تہران اور ریاض کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ایرانی صدر کے دورے کو حتمی شکل دینا تھا۔

ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اور مملکت سعودی عرب نے سفارتی تعلقات دو ماہ کے اندر دوبارہ شروع کرنے اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …