بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں، سعودی وزیر خارجہ

ریاض:سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی باہمی اختلافات مکمل ختم ہونے کا عملی راہ حل نہیں ہیں۔ اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تہران ریاض تعلقات کے مستقبل کے تعلق سے مکمل طور پر پرامید ہیں۔

سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …