بدھ , 22 مارچ 2023

ماسکو بیجنگ پالیسیوں نے امریکہ کو پاگل کردیا ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو بیجنگ پالیسیوں نے امریکہ کو پاگل کردیا ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ روس چین تعلقات کے فروغ پر امریکہ کی جھنجلاہٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی پریشانی صاف دکھائی دے رہی ہے۔سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پتہ ہے کہ روس چین تعلقات دنیا میں نئے کثیر قطبی نظام کے بنیادی عناصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس چین تعلقات کے فروغ کو دنیا میں امریکی بالادستی کے خاتمے کا راستہ سمجھنا چاہیے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر کا اسرائیل ،مصر، اردن اور فلسطینی حکام کی ملاقات کا خیر مقدم

واشنگٹن:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فریقین کو فوری طور پر سیکیورٹی کوآرڈینیشن بڑھانے، تمام …