اتوار , 26 مارچ 2023

ایران اور امریکہ کے مابین بلواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان وزارت خارجہ

تہران:ایران اور امریکہ کے درمیان بلواسطہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے اور دوسرے متعلقہ مسائل پر امریکہ سے بلواسطہ بات چیت پہلے بھی ہوچکی ہے اور اب بھی جاری ہے۔

ناصر کنعانی نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پہلے ہی اتفاق رائے ہوچکا ہے اور گزشتہ سال مارچ میں تحریری سمجھوتے پر دستخط بھی کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس بات کو قبول کرلیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلہ کے معاملات کو پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات سے الگ رکھا جائے اور تبادلہ انجام پائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تہران اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے اور اس حوالے سے امریکہ کی فنی مشکلات کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

ناصر کنعانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے لیے مذاکراتی عمل کا لازمی نتیجہ تک پہنچنا اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے بارہا کہا ہے اور ثابت بھی کیا ہے کہ سفارت کاری ہی باہمی اختلافات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شام میں داعش نے 15 افراد کے سر قلم کر دیئے

دمشق:شام میں دہشت گردوں نے صوبۂ حما کے ایک صحرا میں کھمبیاں نکالنے والے 15 …