بدھ , 29 مارچ 2023

مالدیپ کا بھی ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

مالی: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حتمی معاہدے کے فوراً بعد مالدیپ نے بھی ایک باضابطہ بیان میں اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمہوریہ مالدیپ کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں ایران، چین اور سعودی عرب کے سہ فریقی بیان اور تہران کے درمیان ہونے والے معاہدے اور تہران اور ریاض کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کے ساتھ ساتھ اعلان کیا ہے کہ مالدیپ کی حکومت نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مالدیپ کی حکومت کا یہ سرکاری بیان چینی میڈیا میں بھی بہت شا‏‏ئع ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

لندن:یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔وزیرتجارت نویدقمر …