بدھ , 29 مارچ 2023

انٹربینک میں ڈالر68پیسےمہنگاہوکر282.29روپےپربند

اسلام آباد :امریکی ڈالر (Doller)کی قیمت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ،جس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی زوال کا شکار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر68پیسےمہنگاہوکر282.29روپےپربند ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپےمہنگاہوکر285روپےکاہوگیا۔واضح رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالرمزید مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 729 پرآ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان

اسلام آباد: مالیاتی شعبے کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومتی دعوے …