ہفتہ , 20 اپریل 2024

بیرون ملک سے رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے 8 لاکھ عازمین کی رجسٹریشن

ریاض :سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں مملکت سے بہار سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے ۔اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے عمرہ امور عبدالرحمن شمس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بیروم ملک سے عمرہ کی سعادت حاسل کرنے کی خاطر اب تک آٹھ لاکھ فرندان توحید کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ۔

الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہناتھا کہ وزارت حج و عمرہ کی سال چودہ سو چوالیس کے رمضان املبارک ے بابرکت مپہینے میں عمرہ کی رجسٹریشن نست ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندر سے مقامی شہریوں ، مسلمانوں تارکین اور مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کی ہے ۔عمرہ کرنے والے رمضان المبارک میں عمرہ کی دستیاب تاریخوں کو ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

عمرہ زائرین ’نسک‘ ایپ’ کو ”ایپل اسٹور“ یا ”گوگل پلے“ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ عمرہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق موزوں تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب کے مقامی شہری اورتارکین وطن ”توکلنا“ایپ کے ذریعے بھی عمرہ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …