اتوار , 26 مارچ 2023

عمران خان کو کچھ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی: شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو لوگ ان کو نہیں چھوڑیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی بقا الیکشن میں ہے، اگر ملک میں افراتفری پھیلتی گئی تو نقصان ہو گا، سازش کے تحت ان کو اقتدار میں لایا گیا ہے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کچھ لوگوں کے نام لکھ کر دیئے ہوئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، عمران خان اور اداروں کا بھی فرض ہے سب لوگ مل بیٹھیں اور الیکشن کرائے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری …