ہفتہ , 20 اپریل 2024

کوالیفائر راؤنڈ؛ ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور: پی ایس ایل 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، لاہور قلندرز 2022 میں پی ایس ایل کی فاتح اور ملتان سلطانز رنز اپ رہی تھی۔آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمینیٹر جیتنے والی ٹیم کے خلاف دوسرا ایلیمینیٹر کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کے جاری سیزن کے لیگ مرحلے کے دونوں میچوں میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔میچ میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان اور لاہور قلندرز کی کپتانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں۔

پلیئنگ الیون ملتان سلطانز:محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رائیلی روسو، ٹِم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹرل، احسان اللہ

پلیئنگ الیون لاہور قلندرز:شاہین آفریدی کپتان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، وکٹ کیپر سیم بلنگز، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزا، سکندر رضا، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …