ہفتہ , 25 مارچ 2023

وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان کوعہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔محمد سعید وزیرکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،صوبہ خیبر پختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو گلگت بلتستان کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔

نئے آئی جی علی خٹک کو فوری طورپر زمان پارک لاہور سے پولیس واپس بلانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔باخبرذرائع کے مطابق کمانڈوز کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا۔محمد سعید نے پولیس کمانڈوز ہٹانے سے معذرت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ …