اسلام آباد :پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ اور امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کےخاتمے کےایجنڈے پرکام کررہاہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی صورتحال بہت حساس ہے ،ٹی آئی جیسی سرگرمی کوئی مذہبی جماعت کرتی تو دہشتگرد قرار دی جاتی،بےرحم لیڈرنےکارکنوں کوڈھال کےطورپراستعمال کرنےکی کوشش کی۔
لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں جاری، عمران خان گھر سے باہر آگئےانہوں نے کہا عمران خان نےملک کوکمزورکرنےکاکلچردیا، عمران نےدنیاکوبتایاکہ میرا کارکن قانون کی عملداری روکنےکیلئےہے،باربارکہہ چکےعمران پاکستان کوکمزور کرنےکاایجنڈا رکھتاہے، دیکھتا ہونا گا کہ کون سی ایسی طاقتیں ہیں جو عمران خان فتنے کو تحفظ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہاقانون کی نظرمیں سب برابرہیں،کسی کواستثنیٰ نہیں، کارکنوں کو ڈھال بنانے کے بجائے عمران خان کو مقدموں کا سامنا کرنا چاہیے، عمران خان کو گرفتار کرکے ہر صورت میں پیش کرنا چاہیے، ریاست رٹ برقرار رکھنے کے لیے ضروری وسائل بروئے کار لائے، تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں، چند کھلنڈروں کا گروہ ہے۔