اتوار , 26 مارچ 2023

اندرونی بحران اسرائیل کو نابود کردے گا، ایرانی وزارت خارجہ

تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اندرونی بحران اسے نابود کردے گا۔صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بے جڑ کا درخت تیز ہوا سے گرنے والا ہے۔

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مکڑی کے اس جالے کا اندرونی بحران آشکار ہو گیا ہے اور تل ابیب اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر محاذ آرائی پچھلے دس روز سے جاری ہے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک دسیوں شہروں منجملہ تل ابیب، حیفا، مقبوضہ بیت المقدس، بئرالسبع، ریشون، لیتسیون اور ہرثزلیا میں اسرائیل کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، اسرائیلی فوج کے 200 پائلٹس اور 100 ڈاکٹرز مستعفیٰ ہوگئے

یروشلم:اسرائیلی ریزرو فورسز کے 200 پائلٹوں نے اعلان کیا کہ وہ عدالتی نظام میں اصلاحات …