جمعرات , 23 مارچ 2023

تہران-کربلا ٹرین سروس کو دوبارہ شروع کرنے پر ایران اور عراق کی مفاہمت

تہران:ایران ریلوے کمپنی کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور عراق شلمچہ-بصرہ ریلوے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے اور تہران-کربلا مشترکہ ٹرین کی تکمیل کے دو معاملات پر مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی ریلوے کمپنی کے سی ای او میعاد صالحی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کل اور آج بغداد میں ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مشترکہ کمیشن کے دوران نئی عراقی حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں اچھی مفاہمت طے پائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر شلمچہ-بصرہ ریلوے کی تعمیر میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔نیز فریقین نے ایران کے سرحدی گزرگاہ خسروی سے [کربلا تک] ریل رابطے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

ایران کی ریلوے کمپنی کے سی ای او نے اعلان کیا کہ مزید برایں کامیاب تجربے اور مناسب پذیرائی کی وجہ سے تہران کربلا مشترکہ ٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

خیال رہے کہ تہران کربلا ٹرین ایران کی خسروی بارڈر کراسنگ سے گزرتی ہے۔میعاد صالحی نے مزید کہا کہ ان مفاہمتوں پر عمل درآمد تیزی لانے سے دو طرف کے عوام ائمہ اطہار ﴿ع﴾ کی زیارت میں ریل ٹرانسپورٹ خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

موصل میں داعش سے لڑنے کے بہانے برطانوی حملے عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنے:گارڈین

دمشق:گارڈین اخبار کی ایک نئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی حکام کے اس …