جمعرات , 25 اپریل 2024

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور حج 2023 کیلیے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سے شروع کرے گی تاہم اس سلسلے میں 14 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

زیڈ ٹی بی ایل کے علاوہ باقی 13 بینکوں میں وزارت مذہبی امور نے فارن کرنسی اکائونٹس کھول دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کا آن لائن پورٹل بھی آج سے کام شروع کردے گا جس پر سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواست گزار اپنے کوائف کا اندراج کر سکیں گے تاہم بینکوں میں رقوم اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد ہی ان کی درخواستیں حتمی تصور ہوں گی۔

رواں سال مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 17 لاکھ9ہزار210 عازمین فریضہ حج اداکریں گے جس میں نصف تعداد سرکاری اور نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج اداکریں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت وہ نصف درخواست گزار جو اسپانسرشپ اسکیم کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔ ان کا انتخاب بغیر قرعہ اندازی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاجائے گا۔

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت کسی بھی درخواست گزار کیلیے مقامی طور پر ڈالر جمع کرانے کی ممانعت ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج کے واجبات وزارت مذہبی امور کے فارن کرنسی اکائونٹ میں جمع کیے جائیں گے جس کا عنوان “حج کلیکشن 2023MORA- ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …