بدھ , 24 اپریل 2024

اسلام آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کنفرم معلومات تھیں، فواد چوہدری

لاہور:رہنما تحریک انصف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے زمان پارک پر آپریشن روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کردی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو پی ٹی آئی قیادت سے معاملات طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کیس میں دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سیکیورٹی کا کیا معاملہ ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ بڑا سنجیدہ ہے، عمران خان اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیش ہوچکے پانچویں میں نہیں ہوئے، ایف 8 عدالت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی 100 فیصد کنفرم معلومات تھیں۔

عدالت نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں سیکیورٹی لینے کا قانون موجود ہے، اس کا ایک پراپر پروسیجر موجود ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے بتایا کہ جب عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو انہیں سیکیورٹی دی گئی۔

عدالت نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ خود کو سسٹم کے اندر لائیں، آپ کو پالیسی فراہم کرتے ہیں اس پر عمل کریں۔ شان گل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔

عدالت عالیہ کے جج نے کہا کہ اگر جلسہ کیا گیا تو میں حکم نامہ جاری کروں گا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں، آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔

دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب اور دیگر سرکاری افسران بھی میں موجود تھے۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ چند ماہ سے قوم کی بڑی بے عزتی ہوئی ہے، قانون میں حل موجود ہے، اسی کے مطابق حل تلاش کریں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …