اتوار , 26 مارچ 2023

دبئی: بلند ترین عمارت کے ہیلی پیڈ پر طیارے کی حیرت انگیز لینڈنگ

ابوظہبی:پولینڈ کے پائلٹ اور ایروبیٹ لیوک زیپیلا نے شاندار اسٹنٹ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں زیپیلا کے طیارے کو برج العرب کی 56 ویں منزل پر 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ کے قریب آتے اور ہیلی پیڈ پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

زیپیلا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم نے کر دکھایا! مشہور برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پہلی بار جہاز کی لینڈنگ دیکھیں‘‘۔

دبئی میڈیا آفس نے پرواز اور لینڈنگ کی تصاویر بھی شائع کیں اور کہا کہ زیپیلا نے ’’لینڈنگ سے پہلے 650 سے زیادہ بار پریکٹس لینڈنگ مکمل کی، تاہم برج العرب کے ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کا مظاہرہ پہلی بار کیا، زیپیلا اس کیلئے 2 سال سے تیاری کر رہے تھے، اس ہیلی پیڈ کو بھی خصوصی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔

ریڈ بل کی ویب سائٹ پر ایک مضمون میں 39 سالہ پائلٹ زیپیلا نے لکھا کہ 200 میٹر کی بلندی پر لینڈنگ، جس میں واضح حدود کی کوئی نشاندہی نہیں تھی، زمین پر اترنے سے بالکل مختلف ہے، مجھے اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنا پڑا، ہیلی پیڈ پر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا ملک جہاں ایک سال 13 مہینوں کا ہوتا ہے

لاہور:دنیا کا ایک ملک ایسا ہے جو عیسوی کیلنڈر کو تو مانتا ہے مگر وہاں …